32

رنویرسنگھ نے ہجوم میں پھنسنے والی روتی ہوئی بچی کو بچالیا ، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صآرفین نے رنویر سنگھ کو اچھا انسان قرار دیا:فوٹو:فائل

سوشل میڈیا صآرفین نے رنویر سنگھ کو اچھا انسان قرار دیا:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے رش میں پھنسی بچی کو بچا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ  اپنی آنے والی سنگھم اگین کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔ اس دوران اداکار کی نظر بے تحاشا رش میں روتی ہوئی ایک بچی پر پڑی جو اپنے ہجوم کے باعث اپنی فیملی سے الگ ہوگئی تھی۔

اداکار رنویر سنگھ  نے فوری طور پر بچی کو گود میں اٹھا کر رش سے بچایا جبکہ ان کے عملے نے بچی کی فیملی کی تلاش شروع کردی۔ رنویرسنگھ  کے عملے نے بچی کی فیملی کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا۔

رنویر سنگھ کی بچی کو ہجوم سے بچانے اور گود میں اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے رنویر سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بڑے اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں