28

ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے ساتھ لندن کنسرٹ کو ’جادوئی‘ قرار دے دیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 لاہور: معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے حالیہ لندن کنسرٹ نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ ایک خاص مہمان کے لیے بھی یادگار لمحے پیدا کیے۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جو اپنے مشہور ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، اس کنسرٹ میں موجود تھیں اور دلجیت کی موسیقی سے محظوظ ہو رہی تھیں، گلوکار نے ان کی موجودگی کو نوٹ کرتے ہوئے ہانیہ کو اسٹیج پر بلایا، جس پر شائقین میں بے حد جوش و خروش پھیل گیا۔

ہانیہ عامر پہلے تو تھوڑی ہچکچائیں، بالآخر اسٹیج پر آئیں اور دلجیت کے مشہور گانے ‘Lover’ پر پرفارم کیا۔

دلجیت دوسانجھ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’سپر اسٹار یہاں موجود ہیں اور سامعین میں ڈانس کر رہے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا!” اس لمحے نے مداحوں کے دلوں کو جیت لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ہانیہ نے انسٹاگرام پر اس تجربے کو ’جادوئی‘ قرار دیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور دلجیت کے لیے اپنی محبت اور احترام کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا، ’سر ایک ہی دل ہے، کتنی بار جیتو گے۔ یہ ایک یادگار رات تھی، پیار اور صرف پیار۔‘





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں