31

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری

  کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے۔

خام تیل کی عالمی قیمت ایک ہفتے میں 9 فیصد بڑھنے سے درآمدی بل میں اضافے کے خدشات اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب میں اضافے کے باعث منگل کو ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 14 پیسے کی کمی سے 277 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 3 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں