49

’یہ بھارتی کامیڈی کی تاریخ کا بدترین شو ہے‘، امیت آریان کی کپل شرما شو پر تنقید

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: مشہور ٹی وی شو ’ایف آئی آر‘ کے رائٹر امیت آریان نے بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو پر سخت تنقید کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں امیت نے دی کپل شرما شو کو ’بھارتی کامیڈی کی تاریخ کا بدترین شو‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں فحش لطائف اور خاص طور پر خواتین کی بے عزتی کی جاتی ہے۔

امیت آریان نے شو میں خواتین کی غلط تصویر کشی پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر کرشنا ابھیشیک کے کردار ’سپنا‘ کو نشانہ بنایا، جو اکثر شو میں غیر مناسب اور نچلے درجے کے مزاح کا سہارا لیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا احترام ضروری ہے اور شو میں ان کے ساتھ کیے جانے والے لطیفے ناقابلِ قبول ہیں۔

آریان نے مزید کہا کہ کپل شرما کے شو کی کامیابی صرف کپل کی وجہ سے نہیں بلکہ دیگر کرداروں پر منحصر ہے۔

امیت آریان نے موجودہ کامیڈی رجحانات پر بھی تنقید کی اور کہا کہ آج کی نسل کو معیاری کامیڈی کا زیادہ تجربہ نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ ایسے لطیفوں پر ہنستے ہیں جو باڈی شیمنگ اور فیٹ شیمنگ پر مبنی ہوتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں