[ad_1]
اسلام آباد: اسلام آباد کے رہائشی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے خلاف سینیٹ میں درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری ماجد محمود اسلام آباد کے علاقے ترلائی کے رہائشی ہیں جنہوں نے سینٹ آف پاکستان میں سینٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
اپنی درخواست میں انہوں نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو سندھ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے 2011 سے 2027 تک کے لیے سینٹر منتخب ہوئے جبکہ انہوں نے اپنے تجربے سے متعلق غلط دستاویزات جمع کروائیں کیونکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کیلیے کم از کم تجربے کی حد 20 سال ہے اور ریکارڈ کے حساب سے تجربہ مقررہ معیاد پر پورا نہیں اترتا۔
درخواست گزار نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو نے لاڑکانہ فلائی اور برج، میٹرو بس پروجیکٹ ملتان، خیرپور اور ہیڈ الک اسٹریکچر ایکس ریگولیٹر کشمور کے ملٹی بلین روپے کے جعلی کاغذات جمع کروائے جبکہ انہوں نے بچوں سے متعلق معلومات ظاہر کی اور نہ ہی زرعی زمین سے حاصل ہونے والی آمدن کو ظاہر کیا۔
درخواست گزار نے لکھا کہ ان اعتراضات کی بنیاد پر سیف اللہ ابڑو کو آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
[ad_2]
Source link