[ad_1]
اسلام آباد: مالی سال 25ء کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8.8 ارب ڈالر کی رقم بھیجی جس کے نتیجے میں ترسیلات زر مالی سال 24ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 38.8 فیصد بڑھ گئیں۔
کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں ستمبر 2024ء کے دوران 2.8 ارب ڈالر کی رقم آئی جبکہ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر سال بسال بنیاد پر 29.0 فیصد بڑھ گئیں۔ تین مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.92 ارب ڈالر رہی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سعودی عرب سے ستمبر میں 68 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 56 کروڑ ڈالر بھیجے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 2.15 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 1.70 ارب ڈالر، برطانیہ سے 1.34 ارب ڈالر، یورپی یونین سے 1.09 ارب ڈالر، امریکا سے 89 کروڑ ڈالر اور دیگر خلیجی ممالک سے 86 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تین مہینوں میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زائد ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔
[ad_2]
Source link