[ad_1]
راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشنز تھانہ پیرودہائی، صادق آباد، نیوٹاؤن، ویسٹریج، ائیرپورٹ، آر اے بازار،دھمیال اور سول لائنز کے لاقوں میں کیے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کردایہ داری کوائف اور شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔ پیرودھائی کے علاقے میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد شبیر، فرحت اللہ، محمد بشیر اور عبدالقدوس شامل ہیں۔ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔
[ad_2]
Source link