46

راولپنڈی؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر متعدد کمرشل عمارتیں سیل، ایک کروڑ جرمانہ

[ad_1]

 راولپنڈی: پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ فیلڈ وزٹ، بڑے پیمانے پر ڈینگی پھیلانے والے مچھر کا لاروا برآمد ہونے پر متعدد کمرشل عمارتیں سربمہراور ایک کروڑ روپے جرمانہ کردیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر راولپنڈی پہنچے اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ صدر بازار میں ڈینگی سرویلنس کا معائنہ  کیا۔

صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار میں موجود 5 منزلہ کمرشل بلڈنگ پر لوہے کی سیڑھی چڑھ کر لاروا برآمد کیا، مذکورہ بلڈنگ سمیت لاروا برآمد ہونے پر ہارڈیز،بٹ کڑاہی ،کھاڈی اور آئیڈیاز اور دیگر کمرشل عمارتیں سربمہر کردی گئیں۔

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ لاروا برآمد ہونے پر کسی سے رعایت نہیں کریں گے حکومت کب تک لوگوں کے گھروں کے کولر صاف کرتی رہے گی، شہریوں کو ذمہ داری لینا ہوگی، انسداد ڈینگی کی تمام سرگرمیاں مانیٹر کی جارہی ہیں۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈینگی جان لیوا نہیں لیکن احتیاط نہ برتی گئی تو خطرناک بھی ہوسکتا ہے،  صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ تمام الائیڈ محکموں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے بتایا کہ راولپنڈی میں لاروا برآمد ہونے پر کروڑ روپے کے جرمانے کے ساتھ متعدد کمرشل بلڈنگ سربمہر کی گئی ہیں  اور ڈینگی پر قابو پانے کیلیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں