37

پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیراعظم

[ad_1]

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے اور اقتصادی بحالی ایجنڈے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہوگئی، پاکستان سعودی عرب کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں