49

قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

[ad_1]

انتظامیہ نے طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی—فائل: فوٹو

انتظامیہ نے طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی—فائل: فوٹو

  اسلام آباد: قائداعظم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبا کے دو گرپوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے اور انتظامیہ نے بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے اور یہ تصادم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہوا۔

طلبا کے گروپس کے درمیان تصادم کے دوران ایک ہاسٹل میں طلبا تنظیم کی جانب سے آگ بھی لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز خالی کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ہاسٹلز شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی کانفرنس کے باعث بوائز ہاسٹلز خالی کروائے جارہے۔

یہ بھی پڑھیں: قائداعظم یونیورسٹی میں طلباء گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 25 طلباء شدیدزخمی

یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تمام طلبا کو کل سے ہاسٹلز چھوڑنے کی ہدایت کردی اور20  اکتوبر تک جامعہ کے بوائز ہاسٹلز بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل بھی قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے گروپوں میں تصادم ہوا تھا اور 25 افراد زخمی ہوگئے تھے، پنجابی اسٹوڈنٹس کونسل اور پختون اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان خوفناک تصادم کا مقدمہ 380  طلباء کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کردیا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں