[ad_1]
اسلام آباد: آئینی کمیٹی پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔
چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کے لیے جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی، پی پی کی شیری رحمٰن اور اعجاز الحق اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے جب کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن بھی امریکا سے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ اسی طرح بوسٹن میں موجود حکومتی سینیٹر عبدالقادر بھی اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
دریں اثنا سینیٹر عرفان صدیقی، انوشہ رحمٰن، سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔
اسی طرح پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی خصوصی کمیٹی میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں، جن میں بیرسٹر گوہر ،صاحبزادہ حامد رضا،عامر ڈوگر ،راجا ناصر عباس شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link