39

انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان

[ad_1]

  اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے وکیل انتظار پنجھوتھہ کی گمشدگی پر لاعلمی کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ ان کا کچھ پتا نہیں چلا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجھوتھہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو ہوئی۔ ڈی آئی جی پولیس، ڈی ایس پی لیگل ہائیکورٹ ساجد چیمہ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ کا ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ تمام خفیہ اداروں کو خطوط لکھے جا چکے ہیں، ہم نے اس کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہوئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ مرزا آصف ایڈوکیٹ کا بیان ہے وہ راولپنڈی نہیں بلکہ واپس اسلام آباد آیا ہے۔ اس پر ڈی آئی جی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے انتظار پنجھوتھہ راولپنڈی جا رہا ہے، راولپنڈی کے سی سی ٹی وی دیکھنے کے لیے ہم نے لکھا ہے۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی کہ میں جمعہ کے بعد کیس رکھ رہا ہوں راولپنڈی پولیس سے پوچھ کر بتائیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں