35

کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

[ad_1]

  اسلام آباد: خیبر پختونخوا ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے عدالتی حکم عدولی پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس سلسلے میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا، جسے لے کر کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا، گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم بتانے کے باوجود اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ فریقین عدالتی حکم پر عمل درآمد کے پابند ہیں جب کہ حکم عدولی توہین عدالت ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ فریق کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی ڈائریکٹر سی ڈی اے جاوید فیروز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں