[ad_1]
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے۔
سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ آئل کمپنیوں کا منافع 1.35روپے کے اضافے سے 9.22روپے فی لیٹر کر دیا جائے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر منافع 7.87روپے سے بڑھا کر 9.22روپے کیا جائے۔
اس کے علاوہ، پیٹرول پمپس کا منافع 1.40روپے کے اضافے سے 10.04روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔ اس وقت ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8.64روپے فی لیٹر ہے۔
منافع میں مجوزہ اضافے میں پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کرنے کی لاگت بھی شامل ہوگی۔ آئل کمپنیز کے مجوزہ منافع میں 50پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ اور پیٹرول پمپس کے مجوزہ منافع میں 25پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائز کرنا ہوں گے جبکہ تمام پیٹرول پمپس اور ڈیلر سائٹس کی ماہانہ ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ایف بی آر اور وزارت توانائی کو دینا ہوگی۔
[ad_2]
Source link