38

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، اوپن مارکیٹ میں نرخ مستحکم

[ad_1]

  کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، جمعے کو امریکی کرنسی کی قدر میں مزید 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

مسلسل گیارہویں ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10.80ارب ڈالر کے ساتھ 30ماہ کی بلند سطح پر پہنچنے، سعودی عرب کے ساتھ 2ارب 20کروڑ ڈالر کے نئے سرمایہ کاری معاہدے اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات کی 29فیصد کی نمو جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کی نسبت ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

گزشتہ 11ہفتوں میں آئی ایم ایف کی موصول ہونے والی ایک ارب 3ارب ڈالر کی قسط کے ساتھ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مجموعی طور پر 1ارب 75کروڑ ڈالر بڑھنے، مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مقابلے میں بہتر سپلائی کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26پیسے کی کمی سے 277روپے 53پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

اس دوران مارکیٹ فورسز کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 16پیسے کی کمی سے 277روپے 63 پیسے کی سطح پر بند ہوئے،اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 279روپے 59 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

The post انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، اوپن مارکیٹ میں نرخ مستحکم appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں