42

البانیہ کی اعزازی قونصل تحسین سید وزیراعظم راما سے ملاقات کے بعد پاکستان پہنچ گئیں

[ad_1]

تحسین سید نے البانیہ کے وزیراعظم ایڈی  راما سے ملاقات کی

تحسین سید نے البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما سے ملاقات کی

  اسلام آباد: البانیہ کی اعزازی قونصل تحسین سید پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے البانیہ کے وزیراعظم راما سے ملاقات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں۔

ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحسین سید نے بتایا کہ ان کا البانیہ کا کامیاب دورہ پاکستان کے ساتھ تجارت و سیاحت سمیت دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کی کڑی ہے۔

عالمی بینک کی سابق پاکستانی ریجنل ڈائریکٹر تحسین سید نے البانیہ کے وزیراعظم ایڈی راما کی زیرصدارت نیشنل اکنامک کونسل کی بین الاقوامی امور کی ماہر رکن کے طور پر اپنے کردار کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورے میں وزیراعظم، وزرائے خارجہ، سیاحت، دفاع، انٹرپرینیور شپ، یورپین انٹیگریشن، فنانس، اکانومی اینڈ پلاننگ اور دارالحکومت ترانا کے میئر سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے اس دورے کا بنیادی مقصد مختلف نجی شعبوں کے نمائندوں کے علاوہ چیمبرز آف کامرس، بینکنگ، ٹریول اینڈ ٹورزم آپریٹرز کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی اور مشترکہ مفادات پر بات چیت کرنا تھا۔

تحسین سید نے بتایا کہ البانیہ کی قیادت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر لیبر مارکیٹ، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں مواقع کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے اعلان کا خیر مقدم کیا، جس کے مطابق البانیہ کو ایسے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، جہاں سے آنے والے سیاحوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ساتھ تجارت اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینے کا سبب بنے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں