45

ٹیکس وصولی میں سندھ تمام صوبوں پر سبقت لے گیا

[ad_1]

  کراچی: صوبہ سندھ کی ٹیکس وصولی تمام صوبوں سے سبقت لے گئی، شرح کم ہونے کے باوجود سندھ کی ٹیکس وصول تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔

چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ واصف میمن کہتے ہیں کہ گزشتہ مالی سال میں  235 ارب روپے کا ہدف تھا جس کی نسبت 237 ارب روپے جمع کیے اور رواں مالی سال میں بھی 350 ارب روپے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ واصف میمن نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی بڑھ رہی ہے، پی او ایس کے نفاذ کے بعد ٹیکس وصولی بیس کروڑ سے بڑھ کر اسی کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارڈز سے ادائیگی پر آٹھ فیصد جبکہ کیش سے ادائیگی پر پندرہ فیصد ٹکس لیا جارہا ہے جس پر کچھ ریسٹورنٹ مالکان نے اعتراض کیا کہ ہم 15 فیصد ہی ٹیکس وصول کریں گے، ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیک چوری کو روکا جا رہا ہے۔

چئرمین ایس آر بی کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال سے انٹرا سٹی گڈز ٹرانسپورٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ روں سال تعلیم، اسپتالوں کو بھی ٹیک نیٹ میں لایا گیا ہے جس سے صوبے کا ریونیو بڑھے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں