43

راولپنڈی؛ بیوی کے میکے جانے پر ناراض شوہر نے ساس اور سسر کوگولیاں مار کر قتل کردیا

[ad_1]

 راولپنڈی: تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میں اہلیہ کی ناراضگی کے تنازعے پر داماد نے گھر کی دہلیز پر ساس سسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق غفار احمد نے بتایا کہ والدین اور چچا کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ بہنوئی توقیر جس سے ہمشیرہ ناراض ہوکر دس ماہ سے مہکے آئی ہوئی تھی گھر کے دروازے پر آیا اور والدین جو رشتے میں اس کے چچا و چچی بھی لگتے ہیں کو باہر بھجوانے کے لیے کہا اور کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے سلسلے میں بات کرنی ہے۔

توقیر کو کہا کہ  گھر کے اندر آجاؤ بیٹھ کر بات کرو تو وہ نہ مانا، جب والد ابرار احمد اور والدہ وحیدہ پروین دروازے پر گئے تو توقیر نے پسٹل نکال کر ان پر فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں زخمی ہوگئے جبکہ توقیر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

غفار احمد نے مزید بتایا کہ میں اور میرے چچا والدہ  اور والد کو اسپتال منتقل کررہے تھے کہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، غفاراحمد کا مزید  کہنا تھا کہ   توقیر میری ہمشیرہ مسماۃ انیلہ پر تشدد و ظلم کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ بچوں سمیت ناراض ہوکر والدین کے گھر آگئی تھی  جس کا توقیر کو رنج تھا اور اس نے یہ اقدام اپنے والدین کے مشورے سے اٹھایا۔

ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں عبد العزیز کا کہناتھاکہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں