[ad_1]
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تںظیم (ایس سی او) اجلاس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
نورخان ائیربیس اور اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب تمام کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سمیت تمام مارکیٹیں بھی بند ہیں۔
کانفرنس میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی کانفرنس کےلیے اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مختلف اوقات میں دورے کرکے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع
دوسری جانب راولپنڈی میں اندرون شہر تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کینٹ اور اندرون شہر تمام راستے کھلے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس ہوگا۔
[ad_2]
Source link