[ad_1]
اسلام آباد: آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کی جانب سے اپنا مسودہ پیش کردیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ذیلی کمیٹی کا اجلاس، آئینی ترامیم کے مسودوں پر اتفاق رائے کی کوشش
26 ویں آئینی ترامیم کے لیے مشترکہ مسودہ بنانے کی تیاری کے سلسلے میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں 21 ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں کاجائزہ پارلیمانی کمیٹی لے۔ ذیلی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے مسودوں پر کمیٹی نے جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پرھیں: آئینی ترمیم کو مکمل مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کی جانب سے ایمل ولی خان نے آ ئینی ترامیم سے متعلق پارٹی کا مجوزہ ڈرافٹ پیش کردیا۔
[ad_2]
Source link