[ad_1]
اسلام آباد: پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر زیاوٴ چن ایما فان نے چارج سنبھال لیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ زیاوٴ چن ایما فان کو پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے ریزیڈنٹ مشن میں شمولیت اختیار کر کے آج سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کنٹری آفس کی قیادت کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے معاشی بحالی ، اصلاحات اور ترقی کے عمل کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت اور عوام کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں وفاقی اور صوبائی نجی شعبے اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کیا جائے گا، نئی کنٹری ڈائریکٹر 2030 تک کے نئے مشاورتی عمل کی قیادت کریں گی۔
[ad_2]
Source link