29

آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی نے ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں، سینیٹرعرفان صدیقی

[ad_1]

  اسلام آباد: آئینی ترامیم  پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ساتویں اجلاس میں بھی پی ٹی آئی نے اپنا ڈرافٹ نہیں دیا۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتوں نے اپنے ڈرافٹس کمیٹی میں دے دیےہیں ، جبکہ ساتویں اجلاس میں بھی پی ٹی آئی نے اپنا ڈرافٹ نہیں دیا، ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے مسودے کو بھی صرف جے یو آئی کا مسودہ قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹوزرداری اور نوازشریف سے ملیں گے پھر پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کریں گے تو وہ پھر ڈرافٹ دیں گے ۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نوازشریف، بلاول سے مولانا کی ملاقات کے بعد ڈرافٹ دینے کی بات مان لی ہے۔

The post آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی نے ڈرافٹ تو درکنار تجاویز تک نہیں دیں، سینیٹرعرفان صدیقی appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں