47

ایس سی او سمٹ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ریڈ زون سیل

[ad_1]

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں وفاق دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق میں پارک روڈ کو بنی گالہ کے مقام پر اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا ہے۔

اسی طرح، فیصل ایونیو کو فیض آباد انٹر چینج کے مقام پر، آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے، کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والے اور بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے بند کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل، افتتاحی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

وفاق دارالحکومت میں 14 سے 16 اکتوبر تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رکھا گیا ہے جبکہ مقامی سطح پر عام تعطیل بھی دی گئی ہے۔ جڑواں شہروں میں مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے شروع ہوگا جس میں چین، روس، ترکمانستان اور  تاجکستان کے وزیر اعظم جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سمیت کانفرنس میں سات ممالک کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں