36

ایس سی او سربراہ اجلاس؛ کرغزستان کے وزیراعظم بھی پاکستان پہنچ گئے

[ad_1]

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام نے مہمان کا ریڈکارپٹ  استقبال کیا (فوٹو: اسکرین گریب)

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام نے مہمان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا (فوٹو: اسکرین گریب)

  اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے وزیراعظم بھی پاکستان پہنچ گئے۔

کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک ایس سی او کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام نے نورخان ائربیس پر مہمان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔

استقبال کے موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگل دستے پیش کیے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیا گیا۔

کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے، جس میں معیشت اورتجارت کے وزیر، نائب وزیرخارجہ اورایس سی او کے لیے نائب رابطہ کاربھی شامل ہیں۔ اس موقع پرپاکستان میں کرغزستان کے سفیر اورسفارت خانے کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں