38

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا فی لیٹر پٹرول پر 15 روپے 90 پیسے مارجن کا مطالبہ

[ad_1]

 لاہور: آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کی تجویز مسترد کرتے ہوئے  مارجن میں اضافے کے لیے  وزارت  توانائی کو خط لکھ دیا۔ 

چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیرعلی کی جانب سے ارسال کردہ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اوگرا کی تجویز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا معاشی قتل ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی لیٹر پٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو کم از کم 15 روپے 90 پیسے مارجن دیا جائے۔

طارق وزیر علی نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پہلے ہی کئی معاشی مشکلات سے گزر رہی ہیں، اور اوگرا کی تجویز سے چھوٹی کمپنیاں شدید متاثر  ہوں گی۔

چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارتِ توانائی اوگرا کو مارجن کا مسئلہ حل کرانے کی طرف راغب کرے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں