36

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس؛ اسلام آباد میں سیکورٹی مزید سخت

[ad_1]

ریڈ زون کے علاوہ تمام سروس روڈز کھلی ہیں، پولیس ذرائع:فوٹو:فائل

ریڈ زون کے علاوہ تمام سروس روڈز کھلی ہیں، پولیس ذرائع:فوٹو:فائل

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 30 اضافی ناکے لگا کر ان میں 1 ہزار 287 افسران و اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔ ان ناکوں کی نگرانی 4 ایس پیز اور 43 ڈی ایس پیز کر رہے ہیں۔ایمبیسی روڈ،سروردی روڈ سری نگر ہائی وے،ناظم الدین روڈ پر ناکے لگائے گئے۔ آغا خان روڈ ،قائد اعظم یونیورسٹی چوک اور شاہدرہ روڈ پر بھی ناکے لگادئیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیلور سے بری امام۔سیکٹر ایف سکس 3 کارنر پر ناکہ لگایا گیا جبکہ فیصل چوک،فیصل ایونیو اور نواز چوک میں بھی اضافی ناکے لگائے ہیں۔ جناح ایونیو،ڈی واٹسن فضل حق اور جی سیون لوپ پر بھی ناکہ لگایا گیا ہے۔ فیصل ایونیو،شکر پڑیاں اور پریڈ گراونڈ کے قریب بھی ایڈیشنل ناکہ لگایا گیا۔

ناکوں کا مقصد شہریوں کو ریڈ زون جناح ایونیو کی طرف جانے سے روکنا ہے۔ اسلام آباد ایسکپریس ہائی وے کو دونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ راولپنڈی سے ڈبل روڈ سے نائنتھ ایوینیو سروس روڈ سے متبادل راستہ کھلارکھا گیا ہے۔  راولپنڈی سے اسلام آباد کا دوسرا راستہ فیض آباد سے آئی ایٹ سروس روس سے کھلاہے۔  پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نےلہترار روڈ بھی بندکر دیا۔ راولپنڈی سے آنیوالی ٹریفک کے لئے تمام سروس روڈز کھلے ہیں۔ اسلام آباد میں بلیوایریا سمیت ریڈ زون سے باہر تمام علاقوں کی سروس روڈز کھلی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد آنے جانے کے سروس روڈز سے دئیے گئے راستوں پررش ضرورہے لیکن راستے کھلے ہیں۔ نائنتھ ایوینیوکا آئی ایٹ کی جانب فیض آباد آئی جے پی روڈ پربذریعہ سروس روڈسے گاڑیوں کابھی راستہ کھلاہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں