37

آئینی ترامیم؛ خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

[ad_1]

  اسلام آباد: آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس کل طلب کرلیا۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ کے سینیٹرز سے 16 اکتوبر کی شام تک اسلام آباد میں حاضری یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خصوصی کمیٹی کی آئینی عدالت پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کادعویٰ ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے نمبر گیم پورے ہیں۔ اس حوالے سے جلد ہی حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس بلائے جانے کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی آئینی ترمیم پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا تھا۔ اجلاس میں  اے این پی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اراکین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں