50

حکومت ریونیو ہدف کے بجائے برآمدی ہدف مقرر کرے، ثاقب فیاض

[ad_1]

  کراچی: ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کیلیے ایف بی آر نے 44 فیصد اضافے سے 12600 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا ہے، دنیا میں کہیں ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر نہیں کیا جاتا۔

ریونیو ہدف مقرر کیے جانے سے برآمدات میں اضافہ اور صنعتی نمو میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں، یہ بات انھوں نے بدھ کو وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان میں چئیرمین ایف بی آر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت ریونیو ہدف مقرر کرنے کے بجائے برآمدی ہدف اور صنعتی نمو کا ہدف مقرر کرے، کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی صورت میں ہی ریونیو اہداف پورے ہوسکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں