[ad_1]
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے منگولیا کے وزیراعظم ایل اویون اردینی نے ملاقات کی۔
منگولیا کے وزیرِ اعظم ایل اویون اردینی نے ایس سی او سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور ایس سی او سی ایچ جی چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے مضبوط اور قریبی دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، عوام سے عوامی و مواصلاتی روابط پر خصوصی توجہ کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔وزیراعظم نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں تربیت کیلئے بھیجنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے 2025 کو پاکستان-منگولیا دوستی کا سال قرار دینے کی تجویز بھی دی۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سیاحت، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے بین-الپارلیمانی یونین کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔
[ad_2]
Source link