[ad_1]
کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 11 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 11 اکتوبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری کے ذخائر کی مالیت 21.50 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 11.02 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
جبکہ اسکے برعکس کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 15.04 کروڑ ڈالر گھٹ کر 5.08 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
[ad_2]
Source link