[ad_1]
اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کا فیصلہ 90روز میں کرنے کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا قانون اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 ایوان بالا سے منظور کرلیا گیا، سینیٹر نسیمہ احسان ہراساں کیے جانے پرایوان میں روپڑیں۔
چیئرمین سینیٹ نے نسیمہ احسان کو اپنے چیمبر میں بلالیا،سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہا کہ اسی طرح چلتا رہا تو سات آٹھ استعفے اورآئیں گے اوراخترمینگل کی طرح میں بھی مستعفی ہوجاؤں گا۔
سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے آغاز میں دکی میں شہید 22مزدروں کی شہادت پر دعا کروائی گئی، سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کے کیسز کے فیصلے نوے دن میں کرنے کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کابل چوہدری سالک حسین نے پیش کیا جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔
مزید برآں نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 محسن نقوی کی عدم حاضری پر وزیر خزانہ نے پیش کیا جس کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا ۔بعد ازاں سینیٹرمحمد اورنگزیب نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کیاجسے متفقہ طورپر منظورکرلیاگیا۔
سینیٹ اجلاس میں بی این پی کی رہنما نسیمہ احسان نے بھرائے ہوئے لہجے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں لیکن چادر اور چار دیواری کی پامالی کی گئی ، ہمارے پارٹی صدر موجود ہیں بات چیت کریں مسئلے حل ہوسکتے ہیں ،سینیٹر نسیمہ احسان تقریر کے دوران روپڑیں اور تقریرختم کردی۔
جس پرسینیٹر شیری رحمن، انوشہ رحمن سمیت ایوان میں موجود متعدد خواتین سینیٹرز نسیمہ احسان سے اظہار یکجہتی کیلیے ان کی سیٹ پر پہنچیں ،مزید برآں سینیٹ میں قومی فرانزک ایجنسی بل 2024 پیش کر دیا گیا۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔بعد ازاں اجلاس آج دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
[ad_2]
Source link