[ad_1]
کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ڈالر پر انحصار گھٹانے کی غرض سے خطے کے ممالک کے درمیان باہمی تجارت چینی کرنسی میں کرنے، عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کمزور ہونے کی اطلاعات اور مسلسل بارہ ہفتوں سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے رحجان جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر ایک بار پھر تنزلی کا شکار رہا لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔
سپلائی میں بہتری کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 33پیسے کی کمی سے 277روپے 46پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 18پیسے کی کمی سے 277روپے 61پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 02پیسے کے اضافے سے 279روپے 13پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
[ad_2]
Source link