[ad_1]
اسلام آباد: سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا جب کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل بھی شامل نہیں کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے، جو اب دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا۔ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجلاس صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہو سکی، اجلاس ملتوی
دریں اثنا آج کے سینیٹ اجلاس کا 6 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں کیا گیا۔ قائدایوان اسحاق ڈار وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے جب کہ وزیرخزانہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2024 منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
[ad_2]
Source link