[ad_1]
اسلام آباد: ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی، آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلیے کاروبار کرنا، گاڑی اور گھر لینا ممکن نہیں ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل ہے، تمام متعلقہ کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر تاریخ میں پہلی بار ایف آئی آر درج ہوئیں اور گرفتاریاں ہوئیں، اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔
ذرائع نے کہا کہ پنجاب میں لاکھوں افراد کا رہن سہن بتاتا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس نہ دینے سے ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہیں، حکام نے کہاکہ آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلیے کاروبار کرنا، گاڑی، گھر لینا ممکن نہیں ہوگا، ٹیکس درست ادائیگی میں قوم و ملک کی بقا ہے۔اعظم مارکیٹ، انار کلی، ہال روڈ، سوتر منڈی، اکبری منڈی و دیگر جگہ کے افراد کو انتباہ جاری کر دیا ہے، اداروں کے سی ایف او اور مالکان سے پوچھ گچھ ہو گی۔
[ad_2]
Source link