64

راست کے ذریعے16دن میں1 ہزار ارب روپے کی ریکارڈ ٹرانزیکشنز

[ad_1]

  کراچی:  پاکستانیوں نے 16 دن کے دوران فوری ادائیگی کے نظام راست کے ذریعے ایک ہزار ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی ہیں، جبکہ دو سال قبل اس کی لانچنگ کے بعد 336 دنوں میں یہ ہندسہ عبور کیا گیا تھا، جو کہ راست کی مقبولیت میں تیزی سے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق راست کے ذریعے 20 ہزار ارب روپے کی 892 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں، جبکہ حالیہ 16 دنوں میں ایک ہزار ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، جو کہ ایک ریکارڈ ہے، جو اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پہلے پرسن ٹو پرسن ادائیگی کا سسٹم شروع کیا تھا، لیکن اب اس کو بڑھا کر پرسن ٹو مرچنٹ کردیا گیا ہے، جس کے تحت کاروباری افراد کیو آر کوڈ، راست آئی ڈیز، بینک اکاؤنٹ نمبرز  اور دیگر آپشنز کے ذریعے کسٹمرز سے پیمنٹس کی وصولی کرسکتے ہیں۔

توقع ہے کہ اس طرح آن لائن ادائیگیوں میں مزید تیزی آئے گی، دوسری طرف بینکس میں اکاؤنٹ کھولنے کی شرح میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 24 کے اختتام تک 215 ملین اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں