54

تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ، فیصل واوڈا

[ad_1]

  اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے جس کی قیادت ایک زیرک سیاست دان کرے گا۔

اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے پی ٹی آئی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے گانے کا حوالہ دیا کہ بن تیرے صنم مر مٹیں گے ہم، آنا ہی پڑے گا سجنا دل کی لگی۔

انھوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد ہم کیک کھائیں گے باقی دھول چاٹیں گے، پی ٹی آئی کا بکاؤ مال بھاگ گیا ، اگر انھوں نے اپوزیشن کرنی تھی تو یہ ایوان میں مخالف ووٹ دیتے، سیاسی جماعتوں کو سوچنے کی ضرورت ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث اس جماعت کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت تھی یا نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے جسے زیرک سیاست دان لیڈ کرے گا،ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی ،میری بات درست ثابت ہوئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں