[ad_1]
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کی دو دہائیاں کامیابیوں اور چیلنجز کو ظاہر کرتی ہیں، پاکستان کو امید ہے کہ ایس سی او بھارت کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، اور نئے تجارتی راستے کھول سکتی ہے۔
ایس سی او جو دنیا کی 40 فیصد آبادی کی نمائندہ تنظیم ہے، اور اس کا دنیا کی جی ڈی پی میں حصہ 30 فیصد تک ہے، کا حال ہی میں اسلام آباد میں ہونے والا اجلاس پاکستان کے لیے کافی امیدوں کا محور بن گیا ہے، جس میں ریجن کے 10 عالمی رہنماؤں اور 900 وفود نے شرکت کی، جس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت نے مثبت تاثر قائم کیا۔
قبل ازیں پاکستان اور بھارت ایس سی او کے پلیٹ فارم سے 2018 میں جنگی مشقوں میں شریک ہوچکے ہیں، لہذا، پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں کے لیے بھی ایس سی اور واحد فورم ہے جبکہ چین بھارت اور روس جی 20 اور برکس کے بھی ممبرز ہیں۔
The post پاک بھارت بہتر تعلقات کے قیام کیلیے ایس سی او واحد امید appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link