45

مالی سال کی پہلی سہ ماہی: آئی ٹی برآمدات میں 33.54 فیصد ریکارڈ اضافہ

[ad_1]

  اسلام آباد: مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی کی برآمدات میں 33.54 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

جولائی تا ستمبر آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 656 ملین ڈالرز تھیں، ستمبر 2024 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 292 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال ستمبر کے مہینے کے مقابلے میں 41.7 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا، گزشتہ مالی سال ستمبر میں آئی ٹی برآمدات 206 ملین ڈالرز تھیں۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، حکومت کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیئے اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے کوشاں ہیں، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی بھر پور معاونت سے اقدامات لئے جارہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں