[ad_1]
کراچی: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)کے تحت پانچویں ٹیکسٹائل اینڈ لیدر نمائش “ٹیکسپو” کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
ٹیکسپو نمائش کا آغاز کل کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا جو 25اکتوبر تک جاری رہے گا۔ یہ بات ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے بتایا کہ نمائش کا مقصد کاروبار کی نئی راہیں تلاش کرکے ملکی برآمدات کو 16.2 ارب سے بڑھا کر 19 سے 20 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ نمائش میں یورپ سے 180 مندوبین، جنوبی امریکا سے 56 وفود، افریقہ سے 140، جنوبی افریقہ سے 56 اور چین سے 24 مندوبین آرہے ہیں رواں ماہ پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ ماہ کی نسبت 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکسپو نمائش کے ذریعے 80 کروڑ ڈالر کے لیے برآمدی آڈرز ملنے کی توقعات ہیں۔
مقامی لیدر سیکٹر کی 46 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں زبیرموتی والا نے کہا کہ کپاس کی 3 سے ساڑھے 3 ملین گانٹھیں درآمد کیے جانے کا اندازہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ پانچویں ٹیکسپو نمائش کے موقع پر مقامی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد کرکے پاکستانی فیبرکس کو لائیو پیش کیا جائے گا۔یہ تقریب مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں کے درمیان نیٹ ورکنگ میں سہولت فراہم کرے گی، شراکت داری اور تجارتی معاہدوں کو قابل بنائے گی جس سے صنعت کو تقویت ملے گی۔
زیادہ سے زیادہ مرئیت کو بڑھانے اور شرکا کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا، صنعت کی اشاعتوں، اور تجارتی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کا فائدہ اٹھائیں۔
[ad_2]
Source link