43

پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج کا شاندار ریکارڈ قائم

[ad_1]

نئی کمپنیوں میں سے 99 فیصد سے زائد کا اندراج آن لائن ہوا:فوٹو:فائل

نئی کمپنیوں میں سے 99 فیصد سے زائد کا اندراج آن لائن ہوا:فوٹو:فائل

  کراچی: پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج کا شاندار ریکارڈ قائم ہوگیا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رواں سال میں 2,617 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا ہے جو 2023 کی نسبت 6 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 231,111 ہو گئی ہے۔

کثیر تعداد میں رجسٹرڈ کمپنیاں حکومت کی آمدنی میں اضافہ کرتی ہیں جسے عوامی خدمات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صحت، تعلیم، اور ترقیاتی پروگراموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نئی کمپنیوں میں 55 فیصد نجی محدود، 41 فیصد یک رکنی، اور باقی 4 فیصد عوامی غیر درج شدہ کمپنیاں، غیر منافع بخش انجمنیں، تجارتی تنظیمیں، اور محدود ذمہ داری کی شراکتیں شامل ہیں۔

ایک اہم پیش رفت یہ ہے کہ 99.8 فیصد کمپنیوں کا اندراج آن لائن ہوا جو پاکستان کے “سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن” کی ڈیجیٹلائزیشن کےعزم کی دلیل ہے۔ اس کے علاوہ تجارتی شعبے میں377  اور خدمات میں 306 کمپنیوں کا اضافہ  جبکہ رئیل اسٹیٹ میں 237، سیاحت اور ای کامرس میں 125 ، اور خوراک و مشروبات میں 112 کمپنیوں  کا اضافہ ہوا۔

تعلیمی شعبے میں 101 نئی کمپنیوں کا اضافہ جبکہ صحت کی دیکھ بھال اور ٹیکسٹائل میں 49 نئی کمپنیاں درج ہوئیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری نے 61 نئی کمپنیوں کو راغب کیا جس میں چین 43 کمپنیوں کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ نئی کمپنیاں مقامی سطح پر مصنوعات تیار کرکے مقامی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی جس سے درآمدات میں کمی آئے گی اور  تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ایس آئی ایف سی کی کارکرد گی نے پاکستان میں کاروباری مواقع کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں نئی کمپنیوں کے اندراج میں قابلِ ذکر اضافہ ممکن ہوا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں