53

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر

[ad_1]

  اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے فیصل فرید چوہدری نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ 6 ستمبر کو عدالت نے وکلا سے جیل ملاقات کے حوالے سے احکامات دیے تھے۔ 3اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

درخواست گزار نے سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف کاروائی کریں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں