33

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی

[ad_1]


کراچی:

 

سونے کی عالمی  اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی۔

 

طویل دورانیے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی کا رحجان آگیا، جس کے سبب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23ڈالر کی کمی سے 2734ڈالر کی سطح پر  آ گئی۔

 

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2300روپے کی کمی سے 283100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1971روپے کی کمی سے 242713روپے کی سطح پر آگئی۔ 

 

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں