33

آئی ایم ایف کی شرط پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم

[ad_1]

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی ہے۔

ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی ٹریکٹرز کی فروخت پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ امپورٹڈ ٹریکٹرز پر بھی سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر ابھی بھی 4 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ باقی ہے۔ اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے آئندہ ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر 4 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔  ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر معیاری شرح کے مطابق 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔  سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مہنگے نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 4 فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے ٹریکٹرز مزید 80 ہزار روپے مہنگے ہونے کا تخمینہ ہے، ٹریکٹرز کی خریدوفروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کی گئی ہے۔۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں