[ad_1]
وزیراعظم نے ٹیکس کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے ایف بی آر کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایف بی آر کے افسران کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور اسے مؤثر طور پر بروئے کار لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعظم نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی تعمیر نو کے لیے لائحہء عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک میں ٹیکس کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم نے ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے۔
وزیراعظم نے متعلقہ افسران کو تمام ایف بی آر اصلاحات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
[ad_2]
Source link