34

ٹیکس دینے والوں کی فہرست روز اپ ڈیٹ ہوگی، ایف بی آر نے اہم ترمیم کردی

[ad_1]


اسلام آ باد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں ترمیم کردی جس کے بعد اب ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ایف بی آر نے  انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم  ترامیم  کردیں، نئی ترامیم کے تحت اب ایکٹیو  ٹیکس پیئرز لسٹ  کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ یہ ترامیم 18  اکتوبر 2024  کو ایک ایس آر او کے تحت کی گئی ہیں۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ترامیم انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 کے تحت کی گئیں ہیں، ٹیکس سال 2024  کا گوشوارہ مقررہ مدت میں جمع کرانے والے  ٹیکس دہندگان کو  فوری طور پر ایکٹیو  ٹیکس پیئرز لسٹ  میں شامل کر دیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق مقررہ  تاریخ کے بعد  گوشوارے جمع کرانے پر  ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہونے کے لئے سرچارج ادا کرنا ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ترامیم ایف بی آر  آپریشنز کی شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلیے کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ٹیکس دہندگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں