38

آئینی ترمیم، جمعیت علمائے اسلام کا جمعے کو یوم تشکر منانے کا اعلان

[ad_1]


اسلام آباد:

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جمعے کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بیان میں کہا کہ قوم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے کہ آئین میں اسلامی دفعات کو مزید تحفظ ملا ہے، مساجد اور مدارس میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئمہ و خطیب حضرات سود کی حرمت کے بارے میں عوام کو آگاہی دیں اور آئین میں اسلام اور جمہوریت کے دفاع کے حوالے سے جے یو آئی کے کردار کو اجاگر کیا جائے۔

ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ جے یو آئی اسلام اور جمہوریت کے دفاع کو فریضہ سمجھ کر میدان عمل میں موجود ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں