43

مہنگائی کم ہو کر 12۔6 فیصد رہ گئی،IMFاعتراف

[ad_1]

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اینڈ سنٹرل ایشیا جیہادایزور کے مطابق پاکستان میں مہنگائی 29 فیصد سے کم ہو کر 12۔6 فیصد ہوگئی ہے، توقع ہے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی مزیدکم ہوکر 10۔6 فیصد پر آ جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستانی معیشت بارے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ سال 2024-25 میں پاکستانی معیشت 3۔2 فیصد کی شرح سے ترقی کریگی،یہ پاکستانی معیشت میں ایک بہتری کا اشارہ ہے ۔پاکستانی حکومت کے اصلاحاتی پیکج کے کئی اہم مقاصد ہیں،مالی استحکام کا حصول، آمدنی میں اضافہ، خسارے میں کمی ترجیحات ہیں.

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں بہتری اورمسائل حل کر کے آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے،ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات بھی اہم ترجیحات میں شامل ہیں اس سے پاکستان میں نجی شعبے کے لئے مزید مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان میں  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،پاکستانی معیشت کو زیادہ برآمدی صلاحیت حاصل ہوگی ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں