29

نان فائلر گاڑیاں اور جائیدایں نہیں خرید سکے گا، وزیر خزانہ

[ad_1]


اسلام آباد:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نان فائلر گاڑیاں اور جائیدایں نہیں خرید سکے گا، معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلر سے متعلق قانونی کور کی ضرورت ہے اور ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ ماہ سے معاشی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں جس کے سبب پاکستان میں مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 9 فیصد سے 13 فیصد تک لائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے اور تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور کوشش ہوگی آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں بلکہ گرانٹ دے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کیں، امریکا میں بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں