35

ٹیکسپو نمائش پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کیلیے 1.875ملین ڈالر کے آرڈر کے ساتھ اختتام پذیر

[ad_1]


کراچی:

ایکسپو سینٹر میں 5 ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر نمائش (TEXPO) پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کے لیے 1.875 ملین ڈالر کے آرڈرز کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جو ملک کی برآمدی صنعت کے لیے ایک مثبت ترقی کا اشارہ ہے۔

ٹڈاپ کے زیر اہتمام 3 روزہ ایونٹ نے مقامی اور بین الاقوامی مندوبین کو اپنی طرف متوجہ کیا جس نے عالمی سطح پر پاکستانی ٹیکسٹائل کو فروغ دینے میں ایک اور سنگ میل کو عبور کیا۔

پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن (PSATF) جس کی قیادت چیئرمین محمد رفیق میمن کر رہے تھے نے نمائش میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔

PSATF کے وفد نے TDAP کے سی ای او زبیر موتی والا سے ملاقات کی، جنھوں نے TEXPO کے مقاصد پر روشنی ڈالی جس میں اہم درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور تجارتی مندوبین سمیت پاکستان اور بیرون ملک کمپنیوں کی شرکت کے حوالے سے بتایا گیا۔

زبیر موتی والا نے خاص طور پر جنوبی افریقہ جیسی منڈیوں کے ساتھ پاکستان کے تجارتی اتحاد کو مضبوط بنانے میں TEXPO کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں