[ad_1]
کراچی:
عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے اور رواں سال ملکی ضروریات کے لیے ڈیڑھ سے 2ارب ڈالر مالیت کی گندم اور کپاس کی متوقع درآمدات اور ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔
خام تیل کی عالمی قیمت گھٹ کر 70ڈالر فی بیرل پر آنے، دسمبر تک سعودی عرب سے 1.2ارب ڈالر کی موخر ادائیگیوں پر خام تیل کی سہولت ملنے کی امید سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے اضافی فنانسنگ کی سہولت ملنے کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع 13پیسے کی کمی سے 277روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مستقبل میں درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 06پیسے کے اضافے سے 277روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03پیسے کے اضافے سے 278روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
[ad_2]
Source link